بڈگام:بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے وڈون کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس چوکی سوئیبگ کی ٹیم نے دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم پولیس پارٹی کو دیکھ کر انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد غوطہ پورہ سے وڈون کی طرف آرہے تھے اور پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کرکے انہیں دھر لیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق ان کی تلاشی لی گئی اور ان تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 100 گرام چرس اور 15400 نقدی برآمد کی گئی۔ پولیس نے انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت یاسر احمد وانی ولد ریاض احمد وانی ساکنہ وڈون اور جاوید احمد بٹ ولد عبد الخالق بٹ ساکن ناربل کے طور پر کی گئی ہے۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن بیروہ نے بھی رینکہ پورہ کراسنگ پر ایک چیک پوائنٹ قائم کیا جس پر لاربل سے رینکہ پورہ کی طرف آنے والے ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے پکڑ لیا اور اور اس کی تلاشی لی گئی جس دوران اس کے قبضے سے 3 کلو اور 300 گرام وزنی چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے چرس ضبط کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران حراست میں لیے گئے شخص نے اپنی شناخت محمد رفیق شیخ ولد عبد الاحد شیخ ساکن لاربل کے طور پر بتائی ہے۔