اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft Case Solved: بڈگام پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرلیا، مسروقہ مال برآمد - ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

پولیس چوکی وترہیل میں دوکاندار کی جانب سے ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے بتایا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان گاہک کے بھیس میں آئے اور 08 سگریٹ کے ڈبے لے کر فرار ہوگئے۔ Theft case solved in Budgam

بڈگام پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا مسروقہ مال برآمد
بڈگام پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا مسروقہ مال برآمد

By

Published : Jul 2, 2022, 7:54 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے خان صاحب میں چوری کا ایک کیس حل کر لیا اور اس میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے قبضے سے سگریٹ کے آٹھ ڈبے برآمد کئے گئے ہیں۔ Theft Case Solved

پولیس چوکی وترہیل میں دوکاندار کی جانب سے ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے بتایا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان گاہک کے بھیس میں آئے اور 08 سگریٹ کے ڈبے لے کر فرار ہوگئے ایک سگریٹ کے ڈبے میں 24 سگریٹ کے پیکٹ ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن خانصاحب میں قانون کی متعدد دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 100/2022 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔Theft case solved in Budgam


دورانِ تفتیش کئی مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور ساتھ ہی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی تجزیہ کرنے کے بعد ملزمان کی شناخت کی گئی۔پولیس نے ان ملزمان کی شناخت عمر حسن میر ولد غلام حسن میر اور ندیم یوسف بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکنان کلشی پورہ خانصاحب کے طور پر بتائی گئیں ہیں۔ ان دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پی ایس خانصاحب میں زیر حراست میں رکھا گیا ہے اور اس جرم کو انجام دینے میں جو موٹر سائیکل استعمال کی گئی تھی وہ بھی پولیس نے ضبط کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ان سے چرایا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ہے. پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری رکھی گئی ہے.

بڈگام پولیس نے ضلع بڈگام میں دکانداروں اور دیگر کاروباری مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ اس قسم کے واقعات پر روک لگائ جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں :Handwara Police Solve Motor Cycle Theft Case: چوری کا معاملہ 12 گھنٹے میں حل، ملزمان مسروقہ مال سمیت گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details