بڈگام:جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئیجز (جے کے اے اے سی ایل) کے ذریعہ کشمیر کی ثقافت اور روایت کو فروغ دینے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ بڈگام، محکموں بشمول سیاحت، ثقافت اور آرکائیوز، آثار قدیمہ اور عجائب گھر J&K کے اشتراک سے تین روزہ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے Traditional festival begins in Budgam۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری JKAACL بھرت سنگھ نے کہا کہ یہ ثقافتی میلے ہر ضلع میں کشمیر کی بھرپور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ایونٹ کے دوران مختلف مقامی اور قومی نامور فنکار مختلف ثقافتی پرفارمنس پیش کریں گے۔ انہوں نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ پلیٹ فارم کا بہترین استعمال کریں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت معاشرے کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہر کسی کو اس کی حفاظت کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور اسے اپنی شناخت کے طور پر آنے والی نسلوں تک پہنچانا چاہیے۔