کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ آج حضرت علی کا یوم شہادت ہے اور آج کے دن یہاں امام بارگاہ بڈگام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوتے تھے۔
خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضٰی کی شہادت اور امام بارگاہوں میں سناٹا - اکیس رمضان ایک خاص دن اسلامی تاریخ کا
اکیس رمضان المبارک حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، اس تعلق سے انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن نے تمام مذہبی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام تر مجالس حسینی کو بھی معطل کرنے کو کہا ہے۔
یہاں مجلس حسینی منعقد کر کے حضرت علی کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے لیکن آج کورونا وائرس کی وجہ سے امام بارگاہ بڈگام بند ہے اور لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی خطرناک ہے اور جموں و کشمیر میں بھی یہ وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مذہبی انجمنوں نے بھی لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور خودکو اس وبا سے محفوظ رکھا جائے۔