اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: 25 سالہ خاتون کی لاش درخت سے لٹکی ملی - ولیس جائے وقوع پر پہنچ معاملے کی جانچ کر رہی ہے

ضلع بڈگام میں گزشتہ رات ایک خاتون کی لاش درخت پر لٹکتی ہوئی ملی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی، اس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

بڈگام میں گزشتہ رات 25 سالہ خاتون کی لاش درخت سے برآمد
بڈگام میں گزشتہ رات 25 سالہ خاتون کی لاش درخت سے برآمد

By

Published : May 10, 2021, 1:27 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ رات ایک خاتون کی لاش اخروٹ کے درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

یہ واقعہ بڈگام کے چرار شریف علاقے میں پیش آیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ جب صبح ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ ایک خاتون کی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے میں رسی تھی جسے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون کو پھانسی دی گئی۔

وہیں پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیکر سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا۔

اس سلسلے میں میڈیکل ذرائع کےمطابق خاتون کو تعلق ڈارون نوگام چرار شریف سے ہے، جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ لاش کو اسپتال پر اسرار طریقے سے اسپتال میں داخل کیا گیا، جس کے بعد ایک ٹیم کو تشکیل دی گئی۔

وہیں پولیس اس معاملے میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details