اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thana Diwas in Budgam بڈگام کے مختلف تھانوں میں تھانہ دیوس پروگرام منعقد - جموں و کشمیر خبر

پولیس اسٹیشن ماگام میں تھانہ منعقد تھانہ دیوس پروگرام کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ماگام انسپکٹر یاسر رشید نے کی۔ اس کے علاوہ ماگام ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

دیوس پروگرام منعقد
دیوس پروگرام منعقد

By

Published : Mar 10, 2023, 9:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر پولیس کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک کڑی کے طور پر ضلع بڈگام پولیس نے آج مختلف پولیس اسٹیشن جیسے ماگام پولیس اسٹیشن چرار شریف پولیس اسٹیشن سمیت کئی تھانوں میں تھانہ دیوس پروگرام کا انعقاد کیا،پولیس اسٹیشن ماگام میں تھانہ منعقد تھانہ دیوس پروگرام کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ماگام انسپکٹر یاسر رشید نے کی۔ اس کے علاوہ ماگام ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران مختلف امور جیسے نوجوانوں میں منشیات کی لت اور سماج میں بڑھتی ہوئی برائیاں اور دیگر عوامی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب کے دوران تمام شکایات سنی گئیں اور انہیں کارروائی کے علاقے اور دائرہ اختیار کی بنیاد پر تفویض کیا گیا۔ شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور باقی شکایات کو متعلقہ محکموں کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ پولیس اپنے ایک طے شدہ طریقہ کار کے تحت کام کرتی ہیں۔ تقریب کے دوران منشیات کے استعمال اور سماج میں بڑھتے جرائم کے خاتمے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا گیا اور ساتھ ہی کہا گیا کہ یہ واقعات پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح پولیس اسٹیشن چرار شریف میں بھی "تھانہ دیوس" منایا گیا جس کی صدارت ایس آئی محمد لطیف نے کی اور ان کے علاوہ تقریب میں چرار شریف اور اس کے دیگر ملحقہ علاقوں کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے کچھ مسائل جیسے کہ بجلی کی غیر مقررہ کٹوتی، منشیات کی لت وغیرہ کو اٹھایا گیا .چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ پولیس اسٹیشن بڈگام میں بھی آج "تھانہ دیوس" منایا گیا جس کی صدارت ایس آئی غلام رسول نے کی، جس میں بڈگام قصبے کے معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی، انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Thana Diwas Organise in Doda ڈوڈہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details