وادی کشمیر کی واحد ریل خدمات ہفتہ کو لگاتار تیسرے روز بھی معطل رہی۔ ریل خدمات کے بند رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام کے مطابق ہفتہ کی شام سیکورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا کہ ریل خدمات کو کب بحال کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد انتظامیہ نے بندشوں کے ساتھ ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو بھی بند کر دیا تھا، تاہم جمعہ کی رات موبائل (کالنگ) سمیت براڈبینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات ابھی بھی بند ہیں۔