اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریل خدمات معطل رہنے سے ریل انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان - کشمیر میں ریل خدمات کی معطلی کا سلسلہ لگاتار جاری

جموں و کشمیر میں ریل خدمات کی معطلی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ریل معطل رہنے سے ریلوے کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

ریل خدمات معطل رہنے سے ریل انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان
ریل خدمات معطل رہنے سے ریل انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان

By

Published : Jun 2, 2021, 8:19 PM IST

گیارہ ماہ کی طویل معطلی کے بعد انتظامیہ نے رواں برس فروری میں ریل سروسز کو بحال کیا تھا۔ ریل خدمات اس برس صرف 80 دن جاری رہی جبکہ اس مدت کے دوران بھی پہلے چالیس دن تک صرف دو ٹرینیں ہی چل رہی تھیں۔

ریل خدمات معطل رہنے سے ریل انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان

اس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے دن میں چلنے والی ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرکے انہیں دو سے سات کیا تھا۔ لیکن اس برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ کو ایک بار پھر ریل خدمات کو بند کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کے مطابق مسلسل ریل سروسز بند رہنے کی وجہ سے ساڑھے چھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد ہی ریل خدمات کو بند کیا گیا تھا اور 31 مئی تک اس کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ لیکن اب ٹرین خدمات کی معطلی کو مزید بڑھا کر 9 جون کر دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گذشتہ سال جب جموں و کشمیر میں کورونا وائرس نے دستک دی تھی، تو انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ریل خدمات کو بھی معطل کیا تھا۔ قریب گیارہ ماہ کے بعد جب کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی آئی تو انتظامیہ نے ریل خدمات کو دوبارہ بحال کیا۔

ریل خدمات بند رہنے سے لوگوں کو پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑا اور ساتھ ہی ریلوے کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اب مسلسل یہی کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگوایا جائے تاکہ یہ جو وباعی صورت حال ہے اس پر قابو پایا جاسکے، تاکہ زندگی ایک بار پھر معمول پر لوٹ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details