مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد اب انتظامیہ ایک کے بعد ایک نئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
بڈگام: کورونا کے پیش نظرسخت پابندیاں، عوامی نقل و حرکت پر روک پہلے نائٹ کرفیو پھر مرحلہ وار طریقے سے دکانوں کو کھولنے کی اجازت اور اب گزشتہ رات 8 بجے سے 34 گھنٹوں کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔یہ کرفیو منگل کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔
بڈگام میں بھی اس کرفیو کا خاص اثر دیکھنے کو مل رہا ہے، یہاں بھی گزشتہ شام سے ہی دفعہ 144 نافز ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت کو روکا جا رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ کسی کو بھی بغیر اجازت آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
صرف ضروری خدمات سے منسلک افراد کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ گزشتہ شام سے ہی پولیس مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ جو کورونا وائرس کی چین ہے اس کو توڑا جا سکے۔
واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز کی اگر بار کریں تو کل بھی جموں و کشمیر میں دو ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔اب لوگوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود احتیاط برتیں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
کولگام: کورونا کرفیو نافذ
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح کولگام ضلع میں بھی کورونا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
کولگام: کورونا کرفیو نافذ رامبن: لاک ڈاؤن نافذ
جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن پر سختی سے نفاذ کیا جارہا ہے۔ضلع کے تمام علاقہ جات میں بازار،دکانیں و ٹرانسپورٹ نظام بلکل بند ہیں۔تاہم ایمرجنسی خدمات سے وابستہ دکانیں کھلی رہیں گی۔
واضح رہے جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گورنر انتظامیہ نے گزشتہ شب 34 گھنٹوں کے لاک ڈؤان کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل آوری گزشتہ رات 8 بجے سے شروع کی گئی تھی اور یہ آئندہ پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہےگا۔
بارہمولہ: لاک ڈاؤن نافذ
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی کے مختلف علاقوں میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے۔ لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے علاقوں میں داورین، گنگل، لگما، بانڈے شامل ہیں۔
کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سب ڈویژن اوڑی کے علاقوں میں بندش لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا قہر، کشمیر میں سخت ترین بندشیں