بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام، طاہر سلیم، نے ریاست جارکھنڈ کے آٹھ (Dy SSP) ڈپٹی ایس ایس پی پروبیشنری ٹرینیز کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ ڈپٹی ایس ایس پی پروبیشنری ٹرینیز اس وقت بھارت درشن ٹور پر وادی کشمیر میں ہیں اور مختلف (CRPF) یونٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔ Budgam SSP interaction with Dy SSP Trainee Officers
بات چیت کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے جموں و کشمیر پولیس (JKP)، سی اے پی ایف (CAPF) اور جموں و کشمیر یو ٹی میں آر آر (RR) یونٹس کے کام کے کچھ تجربات ان سے شیئر کئے۔ انہوں نے مزید ڈپٹی ایس ایس پی پروبیشنری ٹرینیز کو بتایا کہ کس طرح سی آر پی ایف، آرمی، بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کے درمیان تال میل برقرار رکھا جا رہا ہے۔ Dy SSPs on Bharat Darshan Tour