وسطی ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے پولیس سٹیشن کھاگ میں خواتین سے متعلق مسائل اور شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کا فوری طور پر ازالہ کرنے کا طریقہ کار مہیا کرنے کے لیے ایک خصوصی "خواتین ہلیپ ڈیسک" کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے بتایا کہ اس 7/ 24 ہلیپ ڈیسک کا اصل مقصد خواتین کے مسائل اور شکایات کو سننا اور ان کو درج کر کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کی مدد ہو۔