اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sports Activities For Female Students بڈگام میں طالبات کے لیے کھیل مقابلوں کا انعقاد - ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور اسپورٹس

ضلع بڈگام کے اومپورہ علاقے میں طالبات کے لیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں درجنوں طالبات نے شرکت کی۔ Sports Activities For Female Students in Budgam

گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اومپورہ
گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اومپورہ

By

Published : Dec 2, 2022, 6:25 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی ایچ ای ڈبلیو - ایم ایس (DHEW-MS) بڈگام نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور اسپورٹس کے اشتراک سے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اومپورہ، بڈگام میں طالبات کے لیے جن ابھیان ’’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ کے تحت کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا۔ Sports Activities For Female Students in Budgam

پروگرام کے دوران ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میںکیرم، اسکیپنگ، ہاکی اور یوگا شامل ہیں۔ ان کھیل سرگرمیوں میں طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر DHEW کے عملہ نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے جانے والے ایسے پروگراموں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

ڈی ایچ ای ڈبلیو کی ٹیم نے خواتین سے متعلق مسائل اور ون اسٹاپ سینٹر فار ویمن سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ پروگرام میں گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اومپورہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس اینڈ سروسز کے عملہ سمیت درجنوں طالبات نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details