ضلع بڈگام کے نو منتجب ڈی ڈی سی چیئرمین نظیر احمد خان نے کہا کہ وہ ضلع بڈگام کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے نمائندے عابد حسین کے ساتھ خاص بات چیت کی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کے پاس قابل ٹیم موجود ہے جو ضلع بڈگام کی تعمیر و ترقی میں چار چاند لگائے گی۔
ڈی ڈی سی چیئرمین کے انتخابات میں ملی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ آج جو ووٹنگ ہوئی وہ پارٹی بیسس نہیں تھی بلکہ سبھی ڈی ڈی سی ممبران نے پارٹی کی پالیسی سے باہر آکر ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبران نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور وہ اب ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے ڈی ڈی سی انتخابات میں آٹھ سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود ضلع بڈگام میں این سی کا چیئرمین نہیں بنا۔ بڈگام میں آزاد امیدوار نے ڈی ڈی سی چیئرمین کی سیٹ اپنے نام کی ہے۔ تاہم نائب چیئرمین این سی امیدوار بنا۔