وادی کشمیر میں گزشتہ چار روز سے بھاری برفباری جاری ہے۔ ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں بھاری برفباری کی وجہ سے دو مکان گر گئے ہیں۔ تاہم لوگوں کی بر وقت مدد سے مکینوں کو صحیح سلامت نکالا گیا اور کسی بھی جانی نقصان کو ٹالا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کھاگ میں ریاض احمد شیخ ولد عبدالعزیز شیخ اور غلام محی الدین بٹ کے گھروں کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب کل شام دیر گئے برف کے بوجھ سے ٹوٹ کر گر گئے۔ وہی مقامی لوگوں کی بر وقت کارروائی سے مکینوں کو بنا کسی نقصان کے نکالا گیا جبکہ دونوں مکانوں کی نقصان پہنچا ہے۔