وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح سے ہی شدید برفباری ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹائی گئی تھی۔
گزشتہ روز ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے بھی کئی علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بڈگام میں کل انتظامیہ کی جانب سے ضلعی و سب ضلعی سڑکوں سے برف ہٹائی گئی تھی وہیں آج صرف مین سڑکوں سے برف ہٹائی گئی۔ جبکہ لنک روڈ سے برف نہیں ہٹائی گئی جس وجہ سے لوگوں کو نقل و حمل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بڈگام انتظامیہ نے پہلے ہی ایک 24*7 کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا ہے۔ عوام اس کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کر کے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں تاکہ ان کا ازالہ کیا جائے۔ یہ کنٹرول روم ڈی سی کمپلیکس کے اندر واقع ہے۔ عوام ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔