بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں وادی کے دوسرے اضلاع کی طرح صبح سے ہی برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع کے تمام رابطہ سڑکیں منقطہ ہر کر رہ گئی ہیں اگرچہ صبح مین رابطہ سڑک سے برف صاف کر لیا گیا تھا۔ وہیں دیہاتوں کی سڑکوں سے برف صاف کرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ اسی دوران ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے کے ایک گاؤں سے اطلات موصول ہوئی کہ یہاں ایک بچہ شدید بیمار ہے۔ اس کے والدین بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ راستہ برف کی وجہ سے بند پڑا ہے۔
Snow Plow Driver Rescues Stranded child برف صاف کرنے والی مشین کے ڈرائیور نے بچے کو ہسپتال پہنچایا - وادی میں رابطہ سڑکیں منقطہ
وادی کے مختلف اضلاع میں صبح سے ہی برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع کے تمام رابطہ سڑکیں منقطہ ہیں۔ وہیں اس دوران بڈگام میں برف صاف کرنے والی مشین کے ڈرائیور نے بیمار بچے کو اس کے والدین سمیت ہسپتال پہنچایا۔ بچے کے والدین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ڈرائیور کی بروقت مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
وہیں اطلاع ملتے ہی ایک سنو کٹر مشین نے اس گاؤں کا رخ کیا اور سڑک سے برف صاف کیا۔ ساتھ ہی اس بیمار بچے کو اس کے والدین سمیت ہسپتال پہنچایا۔ جس سے بچے کا علاج ممکن ہو سکا۔
بچے کے والدین کی ایک ویڈیو کلپ جو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہے، میں ڈرائیور کی بروقت مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں کل سے جہاں میدانی علاقوں میں خاصی بارش دیکھنے کو ملی وہیں بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے اور آج صبح سے ہی ضلع بھر میں شدید برفباری ہو رہی ہے۔ جس سے روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: برفباری میں آرمی نے حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا