بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکاسٹ کشمیر (SKUAT-K) کی جانب سے KVK کے احاطے میں ’’پلاسٹک کی آلودگی کے حل‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عالمی یوم ماحولیات کی نسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر مقررین نے پلاسٹک کی بڑھتی آلودگی اور ماحولیات پر پڑ رہے اس کے منفی اثرات پر سیر حاصل بحث کی۔ مقررین نے حاضرین سے پلاسٹک کے مضر اثرات سے عوام الناس کو بیدار کرنے اس کا استعمال ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر شاذیہ (SMS Soil سائنس) نے ماحولیات کو پلاسٹک کی آلودگی مضر اثرات سے بچانے پر زور دیا اور ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے شجر کاری مہم میں تیزی لائے جانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ ڈاکٹر وسیم یوسف (ایس ایم ایس پلانٹ پروٹیکشن) نے شہد کی مگس بانی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے جمالیاتی حسن اور زرعی پیداوار میں مگس بانی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔