وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انتظامیہ کی جانب سے چرار شریف علاقے میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ Shopkeepers Fined During Market Checking Drive in Char e Sharif Budgamمارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں سے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کے علاوہ زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہنے کی تلقین کی گئی۔
Shopkeepers Fined During Market Checking Drive : بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد
چرار شریف، بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ Market Checking Drive in Char e Sharif Budgamکے دوران عہدیداروں نے زائد المیعاد بیکری و بوسیدہ سبزی کو ضبط کرنے کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانداروں سے 4600 روپے جرمانہ بھی وصول کیا۔
تحصیل سپلائی آفیسر چرار شریف نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی سمیت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہونے کے بعد انہوں نے منگل کو مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا اہتمام کیا۔ Market Checking Drive in Char e Sharif Budgamانہوں نے کہا کہ انسپیکشن کے دوران ٹیم نے اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے دکانداروں خصوصا سبزی و میوہ فروشوں، بیکری، نانوائی اور قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ چیکنگ کے دوران زائد المیعاد بیکری و بوسیدہ سبزی کو ضبط کرکے موقع پر ہی تباہ کیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانداروں سے 4600 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ Shopkeepers Fined During Market Checking Drive انہوں نے دکانداروں سے مقررہ نرخوں سے زائد رقم وصول کرنے سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس طرح کی مارکیٹ چیکنگ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وارننگ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سربہر کرکے انکے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔