اردو

urdu

By

Published : Dec 20, 2022, 3:36 PM IST

ETV Bharat / state

Milkman Dies of Heart Attack: دل کا دورہ پڑنے سے دکاندار کی موت

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں منگل کی صبح ایک معمر دکاندار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ budgam milk man dies of cardiac arrest

1
1

بڈگام:ضلع بڈگام کے سودھی پورہ، بیروہ علاقے میں منگل کی صبح 62سالہ (شیٖر فروش) دکاندار کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موقع واقع ہوگئی۔ مقامی باشندوں کے مطابق منظور احمد گوجری ولد عبد الوہاب گوجری روزانہ کی طرح اپنی دکان پر دودھ فروخت کرنے کے دوران اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ منظور احمد کو فوری طور سب ضلع اسپتال بیروہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی منظور احمد کی موت واقع ہو چکی تھی۔ Shopkeeper Dies of Heart Attack in Budgam

ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے نے منظور احمد کی موت واقع ہو گئی۔ لوازمات کی تکمیل کے بعد منظور احمد کی جسد خاکی کو جوں ہی اپنے آبائی علاقہ پہنچایا گیا وہاں کہرام مچ گیا۔ منظور احمد کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:CRPF Inspector Dies of Heart Attack: سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details