اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ اسپتال پر فیصلہ واپس نہیں لیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے: آغا سید حسن - ترقیاتی کمشنر اور ڈویژنل کمشنر

کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغاسید حسن نے کووڈ اسپتال کو بڈگام سے کھنموہ منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

shifting-of-covid-19-hospital-is-not-acceptable-aga-syed-hassan
shifting-of-covid-19-hospital-is-not-acceptable-aga-syed-hassan

By

Published : May 15, 2021, 10:25 PM IST

آغا سید حسن نے کہا کہ اسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنا بڈگام کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ضلع بڈگام کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو بدلا نہیں گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے جس کی ذمہ دار سرکار خود ہوگی۔

آغا سید حسن نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ بڈگام کے عوام کی آواز کو ایل جی انتظامیہ تک پہنچاؤ۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر اسپتال کو یہاں نہیں بنانا تھا تو لوگوں کا نقصان کیوں کیا۔

انہوں نے سرکار کو انتبا دیتے ہوئے کہا کہ بڈگام کے عوام کو سڑکوں پر اترنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک غیر موزوں جگہ پر اسپتال کو منتقل کرنا عوامی مفادات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریشی پورہ بڈگام اسپتال کے قیام کے لیے ایک معقول اور مناسب مقام ہے جو ضلع سرینگر اور بڈگام کے وسط میں واقع ہے اور ریلوے اسٹیشن کے بھی کافی نزدیک ہے اور ایسے میں اگر یہاں اسپتال بن جاتا ہے تو پوری وادی کے لوگوں کے لیے یہاں تک پہنچنا آسان ہوتا۔

واضح رہے کہ ریشی پورہ بڈگام میں دو مئی کو کووڈ اسپتال کا کام شروع ہوا تھا اور محض دو دنوں کے اندر اراضی کو صاف کیا گیا تھا اور سڑک کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبے بھی کھڑے کیے گئے تھے اور اس وقت انتظامیہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسپتال کو محض ایک ماہ کے اندر تعمیر کیا جائے گا لیکن اب ایسی خبریں سامنے آرہی ہے کہ اسپتال کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے جس پر لوگوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details