بڈگام (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ’’شوریہ دیوس‘‘ کے موقع پر بڈگام ملٹری گیریسن میں 27اکتوبر 1947کے ان بہادرانہ اقدامات اور آزاد ہندوستان کی پہلی فوجی فتح کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں۔ یاد رہے کہ 27اکتوبر 1947کو پہلی مرتبہ بھارتی فوج کے دستوں نے سرینگر ائرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی اور پاکستانی فوج کی پشت پناہی والے قبائلی جنگجوؤں کا مقابلہ کیا تھا۔
تقریب میں فوج کی چنار کور کے کمانڈر اور دیگر فوجی اور سول افسران نے بڈگام وار میموریل پر گلباری کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پروقار تقریب میں بڑی تعداد میں سابق فوجیوں، این سی سی کیڈٹس اور حاضر سروس فوجیوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد وکٹر فورس کے زیر اہتمام کیا گیا اور اس میں جی او سی وکٹر فورس نے بھی
بڈگام میں شوریہ دیوس کے موقع پر وکٹر فورس کے زیر اہتمام میگا انفنٹری ہتھیاروں اور آلات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جدید طرز کے ہتھیاروں اور آلات کی نمائش کی گئی اور حاضری کو مختلف قسم کے آپریشنز کے دوران آلات کی افادیت کے بارے میں بریف کیا گیا۔ گلباری تقریب کے بعد چنار کور کمانڈر نے سابق فوجیوں سے مختلف معاملات پر گفت و شنید کی۔ جنرل آفیسر نے فوجیوں کے ساتھ ساتھ این سی سی کیڈٹس سے بھی بات چیت کی اور قوم کی تعمیر میں ان کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔
مزید پڑھیں:Bhima Koregaon Shaurya Diwas بھیما کوریگاؤں شوریہ دیوس پر جے استمبھ پر لوگوں کا ہجومشرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ انگلستان سے آزادی اور بر صغیر کی تقسیم کے وقت جموں و کشمیر جوناگڑھ اور حیدرآباد کی طرح ایک آزاد ریاست (پرنسلی اسٹیٹ) تھی۔ اور آزادی کے بعد 1947 میں پاکستانی قبائلیوں کے حملہ کے وقت جموں و کشمیر کے اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت سے مدد طلب کی اور اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے فوجیں بھیجی اور فوج روانہ کیے جانے سے قبل مہاراجہ ہری سنگھ اور حکومت ہند کے مابین انسٹرومنٹ آف ایکسیشن کے نام سے ایک معاہدہ قرار پایا تھا۔