اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Rashtriya Ekta Diwas بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے تحت تقریب منعقد - بڈگام پولیس ایکتا دیوس

بڈگام پولیس نے ضلع بھر میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے تحت تقاریب کا اہتمام کیا جس دوران پولیس اہلکاروں نے دیانت داری کا عہد لیا۔ Budgam Ekta Diwas

بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے تحت تقریب منعقد
بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے تحت تقریب منعقد

By

Published : Nov 2, 2022, 4:52 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع کے سبھی پولیس اداروں میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کے تحت تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، بڈگام، میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں بڈگام کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر سلیم نے پریڈ کی سلامی لی اور پولیس افسران اور جوانوں سے حلف اور دیانتداری کا عہد لیا۔ Rashtriya Ekta Diwas at DPL Budgam

بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے تحت تقریب منعقد

علاوہ ازیں بدعنوانی کی بدعت پر قابو پانے کے لیے ’’ویجیلنس آگاہی ہفتہ‘‘ کی مناسبت سے بھی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں شریک افسران اور جوانوں کو بدعنوانی کے خاتمے اور ہر قسم کی بدعنوانی کی مخالفت کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد لیا گیا۔Budgam police Ekta Diwas

تقاریب میں ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بڈگام نعیم وانی، ڈی وائی ایس پی (ڈی اے آر) ڈی پی ایل بڈگام اویس احمد، ڈی وائی ایس پی پی سی بڈگام اعجاز ملک اور ڈی پی ایل بڈگام کے دیگر افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ضلع کے درجنوں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details