بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت آگاہی پروگرامز، سیمنارز اور ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ محکمہ کی جانب سے مختلف اسکولز میں منعقدہ تقاریب کے دوران طلبہ کو منشیات سے دور رہنے اور منشیات سے متعلق آگاہی کو عام کرنے کی غرض سے طلبہ سے عہد لیا گیا۔ Drug Awareness Programme in Budgam
Anti drug Awareness Programme in Budgam نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرامز - Nasha Mukt Bharat Abhiyan
نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ضلع بڈگام میں آگاہی پروگرامز، سیمنارز اور ریلیز کا سلسلہ جاری ہے۔ Seminars and rallies on Drug Awareness
آگاہی مہم کے دوران طلباء سمیت اسکولی عملہ نے منشیات کے استعمال کو روکنے، عوام کو بیدار کرنے اور خود اس بدعت سے دور رہنے کا حلف لیا۔ اسکے علاوہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف اپنا تعاون پیش کرنے کا بھی عزم کیا۔ طلبہ نے عوام بالخصوص نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کے لیے آگاہ کرنے کا بھی عہد کیا۔
اس موقع پر گرومکھ سنگھ دتہ (ڈی وائی ایس ایس او بڈگام )نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور صحت مند معاشرے کی تعمیر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول رہنے کا مشورہ دیا۔ ڈی وائی ایس ایس او بڈگام نے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے فیلڈ اسٹاف پر بھی زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔