اردو

urdu

ETV Bharat / state

Security Review Meeting in Budgam بڈگام میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ - ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی

بڈگام ضلع میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کے پس منظر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی نے کی۔

Etv Bharat
بڈگام میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ

By

Published : Jan 13, 2023, 12:06 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں، ضلع کے سیکورٹی کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے، ایس ایس پی بڈگام، الطاہر گیلانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس بڈگام کے کانفرنس ہال میں ایک انٹرایکٹو اور سیکیورٹی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سی آر پی ایف 35 بٹالین ، سی آر پی ایف 43 بٹالین ، سی آر پی ایف 181 بٹالین ، سی آر پی ایف 25 بٹالین اور بی ایس ایف کے مقامی یونت کے کمانڈنٹس نے بھی شرکت کی۔

اس خصوصی میٹنگ کے دوران، ضلع کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شریک افسران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے زیر نگرانی علاقہ جات میں موثر نگرانی کے لیے اعلیٰ ترین حکمت عملی اختیار کرکے چوکنا رہیں۔ اس میٹنگ میں مذہبی مقامات، اہم تنصیبات، ہاٹ اسپاٹ ایریاز پر خصوصی نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی اس کے علاوہ آنے والے 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے کی جانی والی تقریبات کے مقامات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی گئی۔اس اجلاس میں سیاحتی مقامات، قصبہ جات اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں پر نگرانی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کو بھی چوکس رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں جرائم و حفاظت کے پس منظر میں بھی ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام نعیم وانی، ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم، ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر، ایس ڈی پی او خانصاحب محی الدین ملک، ضلع بڈگام کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز نے شرکت کی تھی۔ میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی تھی، وہیں گزشتہ میٹنگز میں لیے گئے فیصلوں پر عمل آوری کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی۔ اس میٹنگ میں پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، جرائم کو ٹھکانے لگانے، تصدیق، این ڈی پی ایس کے نمٹانے، یو اے پی اے کے معاملات، تفتیشی کارروائی اور جوابدہ پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :Security Review Meeting in Budgam: بڈگام میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details