وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کیا، جس میں ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 21 جولائی سے 25 جولائی تک رہے گا۔
دفعہ 144 نافذاس حکمنامے کے تحت ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا، وہیں دفعہ 144 کو سختی سے عمل میں لانے کے لیے سینیئر سپریٹینڈینٹ آف پولیس بڈگام و سرینگر، ایس ڈی ایمز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات دئے گئے ہے.
بڈگام میں دفعہ 144 نافذ
کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع میں جولائی کے آغاز سے اب تک پازٹیو کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ سخت انتظامات کیے ہیں تاکہ ضلع میں کوڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڑگام نے جو پہلے آڈر نکالا تھا اس میں 16 جولائی سے 20 جولائی تک ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے جو آج ختم ہو رہا تھا مگر کوؤڈ-19 پازٹیو کیسز کی تعداد میں اضافے کو دیکھ کر اب اس کو ایک نئے حکم نامے کے تحت مزید پانچ دن تک بڑھا دیا گیا ہے.