وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع سیزنل اسکولوں - اپر پتھری اور کن زبل میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان اسکولوں میں زیر تعلیم بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
بکروال طبقے سے وابستہ بچوں کے درس و تدریس کے لیے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیزنل اسکول قائم کیے گئے ہیں تاہم اکثر اسکولوں میں بچے کھلے میدان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جہاں طلباء کے بیٹھنے کے لیے فرش اور اساتذہ کے لیے کرسی تک کا انتظام نہیں ہے۔
بڈگام کے سیزنل اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان عرفان احمد نامی ایک طالب علم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بارشوں کے دوران وہ گھر پر ہی بیٹھتے ہیں اور کسی بھی موسمی تبدیلی کے دوران وہ اسکول نہیں جا پاتے ہیں۔
اس ضمن میں ایس ڈی ایم خانصاحب، بڈگام سید احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سیزنل اسکولوں میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلباء نے انتظامیہ سے صرف ایک ٹینٹ، فرش اور اساتذہ کے لیے کرسی کی مانگ کی تاکہ وہ بارشوں کے دوران بھی حصول تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔