بڈگام میں آج چرار شریف زون کے سیزنل بہک اساتذہ نے احتجاج کیا، احتجاجی سیزنل بہکوں نے محکمہ تعلیم بڈگام پر بد عنوانی کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمے میں بدعنوانی کی وجہ سے انہیں دو ہزار انیس اور بیس کی تنخواہ واگزار نہیں کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دو ہزار چھ سے محکمے میں سیزنل بہکوں کے طور کام کر رہے ہیں۔
بڈگام میں سیزنل بہک اساتذہ کا احتجاج مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ محکمہ نے کچھ اساتذہ کو کلرک کے طور پر تعینات کیا ہے اور جن اساتذہ کو بطور کلرک تعینات کیا گیا ہے، وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں، ایسے ملازمین کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے دور میں جب دیگر زون میں سیزنل بہک ایکٹیو تھے تو ہمیں کیوں نہیں رکھا گیا، انہون نے یہ بھی الزام لگایا کہ سی ای او دفتر بڈگام میں ایسا ایک کلرک موجود ہیں جو پہلے ہی بد عنوانی میں ملوث ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ کئی مرتبہ سی ای او سے مطالبہ کے باوجود ان کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے، سی ای او بڈگام محمد امین نے کہا کہ ان کے پاس آج تک ایسا کوئی مسئلہ نہیں آیا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ چرار شریف زون میں دو ہزار انیس اور بیس میں کوئی بھی سیزنل بہک کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب تعیناتی ہی نہیں ہوئی تو تنخواہ کہاں سے واگزار ہوگی، محکمے میں بدعنوانی کے سوال کے جواب میں سی ای او نے یقین دلایا کہ وہ معاملے کی جانچ کریں گے اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔