بڈگام: ڈائریکٹر دیہی ترقی محکمہ (آر ڈی ڈی) کشمیر امام دین نے آج بڈگام میں آر ڈی ڈی کے ترقیاتی کاموں کی اسکیموں کے نفاذ، صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں بی ڈی سی چیئرمین بڈگام، ایس ای آر ڈی ڈی سمیت دیگر افسران اور عہدہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے MGNREGA، PMAY-G اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے علاوہ کیپیکس بجٹ 2022-23 کے تحت کاموں کی پیشرفت اور 'واپس گاؤں' کے پروگرام سے متعلق کاموں سمیت فلیگ شپ پروگراموں کی صورتحال کا بلاک وار تفصیلی جائزہ لیا۔ RDD Director Reviews Development Works in Budgam
انہوں نے سی ڈی اور پنچایت سیکٹر، پنچایت گھروں کی تزئین و آرائش، ہر پنچایت میں 'پلے فیلڈ' کی ترقی اور ضلع کے تمام بلاکس میں کھاد کی حالت کا بھی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر نے اصولوں اور ضرورت کے مطابق مضبوط ترقیاتی منصوبے بنانے اور مناسب اندازوں کے ساتھ ڈی پی آر بنانے پر زور دیا۔ ڈائریکٹر، آر ڈی ڈی کشمیر نے آر ڈی ڈی بڈگام کو امرت سرووروں کی تعمیر میں اچھے کام کے لیے سراہا۔ وہیں اے سی ڈی نزہت قریشی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں جاری کاموں، اہداف، کامیابیوں، ٹینڈر شدہ اور الاٹ کیے گئے کاموں اور فلیگ شپ سکیموں کے مجموعی نفاذ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیں۔ Development Schemes in Budgam