وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سڑک حادثے کے دوران ایک اسکوٹی سوار زخمی ہوگیا۔
حادثہ ضلع کے قاضی باغ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی اور لوڈ کیریئر کے مابین ٹکر ہوگئی جس میں اسکوٹی سوار ایک مقامی نوجوان زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کے سر پر چوٹ آئی جس کے بعد اسے فوری طور پر ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا۔ حادثے میں اسکوٹی اور لوڈ کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔