تفصیلات کے مطابق بڈگام ضلع میں جولائی کے آغاز سے ہی پازٹیو کیسز میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے. جس وجہ سے ضلع میں دفعہ 144 پھر سے نافذ کیا گیا. اس وجہ سے ضلع کے لوگوں میں تشویش ہے۔
ضلع میں اب تک کووڈ-19 پازٹیو کیسز کی کل تعداد 528 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے اب تک ضلع میں 11 اموات بھی واقع ہوئی ہے۔ اِن میں سے 4 افراد کی موت جولائی کے پہلے ہی دس دنوں میں ہوئی ہے. دوسری طرف ضلع میں صحتیاب ہونے کی شرح میں جو بہتری دیکھنے کو مل رہی تھی اُس میں بھی کمی پائی جا رہی ہے۔