اردو

urdu

ETV Bharat / state

House Gutted in Budgam بڈگام ایک مکان جل کر خاکستر - رہائشی مکان جل کر خاکستر

بڈگام میں ایک رہائشی مکان آتشزدگی کے سبب جل کر خاکستر ہوگیا۔ Massive Fire Breaks out in Budgam

بڈگام ایک مکان جل کر خاکستر
بڈگام ایک مکان جل کر خاکستر

By

Published : Jan 27, 2023, 8:33 AM IST

Updated : Jan 27, 2023, 9:25 AM IST

بڈگام ایک مکان جل کر خاکستر

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیرواہ علاقے میں جمعرات کی شام آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ ذرائع نے فون پر اس واقعہ کی تصدیق کی اور نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیرواہ علاقے کے پیٹھ ملپورہ کے ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہو گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے یہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بیروہ قصبے میں واقع فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے کافی کوشش کی لیکن پھر بھی مکان کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا جاسکا۔ اس رہائشی مکان کے مالک کی شناخت خضر محمد ملہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ مبینہ طور پر گیس کا اخراج بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں نزدیکی پولیس کو بھی آگ کی اس واردات کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران اکثر آگ کی وارداتیں پیش آتی ہیں جس سے کافی مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ جانیں بھی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس قبل بڈگام میں تحصیل دفتر چاڈورہ کے سامنے واقع مارکیٹ کے ایک شاپنگ میں کمپلیکس میں آگ لگ گئی تھی، آگ نے پوری عمارت کے کچھ ڈھانچوں اور دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ تاہم لاکھوں روپے مالیت کے سامان جل کر راکھ ہوگئے تھے۔

Last Updated : Jan 27, 2023, 9:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details