اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ریلیف - معمولات زندگی متاثر ہوئی

جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام یوس مرگ میں آج محکمۂ سیاحت کی جانب سے ریلیف ڈسٹریبیوشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ریلیف

By

Published : Aug 30, 2021, 7:20 PM IST

مذکورہ ریلیف کیمپ کا اہتمام محکمۂ سیاحت ضلع انتظامیہ بڈگام اور کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس دوران غریب و مستحق افراد کو فوڈ کٹس کے ساتھ کمبل اور کشمیری کانگڑی بھی دی گئی۔ اس دوران ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور ایڈیشنل ڈی سی بڈگام کے علاوہ ایس ڈی ایم چاڈورہ بھی موجود رہے۔

ویڈیو


ڈاکٹر جی این ایتو نے کہاکہ " کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئیں وہیں سیاحت سے وابستہ افراد معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر رہے اس لیے ان کی مدد کے لیے ریلیف کیمپ کا اہمتام کیا گیا۔'


ریلیف کیمپ کے دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ یوس مرگ کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہیں تیقن دلایا گیا کہ اگر یہاں پر صاف صفائی بر قرار رہی زیادہ سیاح یہاں کا رخ کریں گے، جس کی وجہ سے ان کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا۔'

لوگوں نے بھی راحت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاح کم آئے جس کی وجہ سے ان کے روزگار پر کافی برا اثر پڑا تھا۔ انہوں نے محکمۂ ٹورازم اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔ ریلیف کیمپ کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details