اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے بھرتی مہم - بھرتی مہم کا انعقاد

بھرتی مہم میں شامل ہونے کے لئے خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ انہیں اپنا روزگار کمانے کا ذریعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے بھرتی مہم
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے بھرتی مہم

By

Published : Jun 28, 2021, 3:14 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے آج آر ٹی سی ہمہامہ میں بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھرتی مہم خصوصی طور پر خواتین کے لیے تھی جنہوں نے دو ہزار انیس میں پولیس میں شمولیت کے لئے اپنا فارم داخل کیا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے بھرتی مہم

آج آر ٹی سی ہمہامہ میں بھرتی مہم کے تحت ابتدائی جو مرحلہ ہے جیسے کہ ریس وغیرہ اس میں شامل ہونے کے لیے بھاری تعداد میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئی خواتین نے شرکت کی۔

بھرتی مہم میں شامل ہونے کے لئے خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ انہیں اپنا روزگار کمانے کا ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے دیگر خواتین سے اپیل کی ہے کہ روزگار کمانے کے لئے وہ آگے آئیں اور جہاں سے بھی انہیں روزگار کمانے کے ذرائع فراہم ہوتے ہیں اسے آپ اینے اور خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی بسر کریں۔

بعض خواتین نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی پولیس میں جانے کا شوق تھا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنی بیٹیوں کو پولیس میں بھرتی ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ لڑکیاں اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں۔

بعض خواتین کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جہاں نوجوان نسل نشہ جیسی بری عادت میں مبتلا ہو چکی ہے ایسے میں انہیں پولیس میں بھرتی ہونا چاہئے کیونکہ یہاں تو انکا مستقبل بہتر ہوگا اور ساتھ ہی وہ صحت مند ہو سکتے ہیں۔ وہیں کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں بے روزگاری عروج پر ہیں ایسے میں کئی افراد چوری کرنے پرمجبور ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کسی بھی بری عادت میں ملوث ہونے سے بہتر ہے کہ پولیس کی نوکری کرے۔

موجودہ وقت میں کشمیر کی لڑکیاں زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ چل رہی ہے وہیں آج پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کشمیری لڑکیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ کیونکہ موجودہ وقت میں جب بے روزگاری بڑھ رہی ہے تو ایسے میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس بھرتی مہم کی لڑکیوں نے ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details