جموں و کشمیر کے بڈگام شیخ پورہ پنڈت کالونی میں احتجاج مسلسل چوتھے دن بھی جاری ہے۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور صدر جموں و کشمیر رویندر رینا نے آج شیخ پورہ بڈگام میں مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران رویندر رینہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ہے اور تفصیلات اور مسودہ ایل جی کے سامنے رکھا ہے۔Raina Visited in Sheikhpora Budgam
Raina Visited in Sheikhpora Budgam: کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، رویندر رینا نے شیخ پورہ کے مہاجر کیمپ کا دورہ کیا - بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاجی مظاہرہ
عکسریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی حمایت میں شیخ پورہ پنڈت کالونی میں احتجاج مسلسل چوتھے دن بھی جاری ہے۔اس دوران رویندر رینہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ہے اور تفصیلات اور مسودہ ایل جی کے سامنے رکھا ہے۔ Raina Visited in Sheikhpora Budgam
رویندر رینا نے کشمیری پنڈتوں کے مسائل حل کرنے کا یقین دہانی کرائی
انہوں نے کہا کہ ایل جی نے یقین دلایا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے اور پی ایم پیکج کے ملازمین کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے جلد ہی مہاجر کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی شیخ پورہ بڈگام میں پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
TAGGED:
sheikhpora budgam news