وبائی مرض کے دوران عائد لاک ڈائون کے سبب جہاں بیشتر لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے۔ جو لوگ یومیہ طور پر کماتے اور کھاتے تھے، ان کے کھانے کے لالے پڑ گیے ہیں۔
ایسے افراد کی امداد کے لیے انتظامیہ، فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں اور فلاحی ادارے ضرورتمندوں کی مدد کے لیے آگے آ رہی ہیں۔
اسی کڑی کے تحت بدھ کو وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے سوئبگ علاقے میں ضلع انتظامیہ نے انڈین آرمی کے اشتراک سے متعدد ضرورت مندوں میں راشن کٹس تقسیم کیے۔