اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2021, 7:32 PM IST

ETV Bharat / state

بڈگام میں ریپڈ کورونا ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مین ٹائون میں ریپڈ کورونا ٹیسٹ ڈرائیو کے تحت دکانداروں، راہگیروں اور مختلف دفاتر میں موجود عملہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

بڈگام میں ریپڈ کورونا ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز
بڈگام میں ریپڈ کورونا ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز

وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بڈگام میں بھی کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں لگاتار اضافے کے بعد انتظامیہ کافی محتاط ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے ضلع میں کورونا تشخیص کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ ڈرائیور شروع کر دی ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے منگل کو بڈگام بس اسٹاپ پر ریپڈ ٹیسٹ مہم شروع کی ہے جس میں مقامی دکانداروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا۔

بڈگام میں ریپڈ کورونا ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز

دکانداروں نے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی کافی ستائش کی ہے۔

سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ٹیسٹنگ کی جا رہی تھی تاہم حالیہ دنوں مثبت معاملات میں اضافے کے بعد ٹیسٹنگ میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کورونا کی بر وقت تشخیص اور اس موذی مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مستقبل میں بھی ٹیسٹنگ جاری رکھی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details