اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 17 سے 20 فروری کے درمیان ریل خدمات شروع ہونے کا امکان - ثاقب یوسف

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ریلوے خدمات شروع ہونے جارہی ہیں۔ امکان ہے کہ 17 سے 20 فروری کے درمیان ریل خدمات شروع ہوجائیں گی۔

Rail services likely to start in Kashmir between 17-20th Feb
کشمیر میں 17 سے 20 فروری کے درمیان ریل خدمات شروع ہونے کا امکان

By

Published : Feb 4, 2021, 8:08 PM IST

Updated : Feb 4, 2021, 10:07 PM IST

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا تھا وہیں، انتظامیہ نے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوط رکھنے کے لئے ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ریل اور فضائی خدمات کو بھی بند کر دیا تھا۔

کشمیر میں 17 سے 20 فروری کے درمیان ریل خدمات شروع ہونے کا امکان

جیسے جیسے کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی آئی ہے، انتظامیہ نے فضائی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کیا ہے، لیکن وادی میں ریل خدمات ابھی بھی بند ہیں۔

اب لوگوں کے لئے راحت کی خبر آئی ہے کہ اسی ماہ ریل خدمات بحال ہوں گی۔ مقامی لوگوں نے اسے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل خدمات بحال ہونے سے انہیں کافی فائدہ ہوگا۔

چیف ایریا منیجر ناردرن ریلوے ثاقب یوسف نے کہا کہ ہم ہائر اتھارٹیز کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ 17 اور 20 فروری کے درمیان کچھ ٹرینوں کو شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے بعد جب سے ریل خدمات بند ہوئی ہیں ریلوے کو پانچ کروڑ کے قریب نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کورونا وائرس سے راحت کے بعد انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور فضائی سروس کو بحال کیا تھا جس سے لوگوں کو راحت ملی تھی، لیکن کشمیر میں ریل خدمات بند رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب جب ریل خدمات بحال ہوں گی تو لوگوں کو راحت ملے گی۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 10:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details