اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: ریل خدمات کی معطلی 31 مئی تک بڑھا دی گئی

واضح رہے کہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کشمیر کی واحد ٹرین سروس کو دس مئی کو معطل کیا تھا۔

rail
ریل خدمات

By

Published : May 24, 2021, 11:01 PM IST

Updated : May 25, 2021, 9:42 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو کے نفاذ کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کشمیر کی واحد ریل خدمات کو معطل کیا تھا۔ اب چونکہ کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے تو اب ریلوے انتظامیہ نے ریل خدمات کو اب 31 مئی تک معطل رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ریل خدمات

ریلوے انتظامیہ نے بارہمولہ بانیہال ریل خدمات کی معطلی 31 مئی تک بڑھا دی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی درخواست پر لیا ہے۔

واضح رہے انتظامیہ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کشمیر کی واحد ٹرین سروس کو دس مئی کو معطل کیا تھا۔ کیونکہ کورونا وائرس کے کیسوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا تھا اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کی خاصی بھیڑ لگی رہتی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال جب کورونا لاک ڈاؤن نافز کیا گیا تھا تو یہان کی ریل خدمات کو بھی بند کیا گیا تھا اس کے بعد پھر انتظامیہ نے گیارہ ماہ بعد ٹرین خدمات کو بحال کیا تھا لیکن اب صرف دو ماہ کے قریب ریل خدمات جاری تھی لیکن ایک بار پھر اس کو بند کر دیا گیا تھا اور آج اس کی معطلی کو اکتیس مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ٹرین سے سفر کرنے میں لوگوں کا ایک تو وقت بھی بچ جاتا تھا اور کم خرچہ بھی آتا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس اہم سہولت کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ لگاتار لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرے۔

Last Updated : May 25, 2021, 9:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details