گزشتہ ہفتے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف جہاں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے وہیں پنڈت کالونی، بڈگام میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری ہے۔ Rahul Bhat’s Killing: Kashmiri Pandits’ Protest Continues راہل بھٹ کے خلاف پنڈتوں نے پانچویں روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ کا پتلہ نذر آتش کیا۔
احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں نے سرینگر - بڈگام روڈ کی جانب مارچ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ کشمیری پنڈتوں کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ انہیں معقول سیکورٹی فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد پنڈت کالونی میں رہائش پذیر پنڈتوں نے انتظامیہ سے انہیں (وادی سے باہر) محفوظ مقام منتقل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔