بڈگام کے درد پورہ، رازوین اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے علاقے میں پاور ٹرانسمیشن لائن لگانے حر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں نے علاقے میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'جب ان کی زمین سے پاور لائن گزرے گی تو وہ یہاں نہ تعمیرات کر سکتے ہیں اور نہ ہی زمین سے ان کو کچھ فائدہ ہوگا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انتظامیہ کہ جانب سے انہیں یہ ہدایت ملی ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کے ارد گرد کوئی تعمیرات نہیں کی جا سکتی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ کئی رہائشی مکانات کے اوپر سے یہ لائن گزرے گی جس کی وجہ سے گھر بھی برباد ہو جاییں گے۔