وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام، نذیر احمد خان نے ضلع میں اپنے عوامی رابطہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے کھاگ تحصیل کے علاقے شونگلی پورہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عوام نے مختلف مسائل چیئرمین ڈی ڈی سی کے نوٹس میں لائے اور توسہ میدان کی ترقی میں مقامی باشندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ Public Outreach Programme In Shungli
Public Outreach Programme In Shungli شنگلی پورہ کھاگ میں عوامی رابطہ پروگرام - کشمیر اردو نیوز
چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے شنگلی پورہ کھاگ میں عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ Public Outreach Programme In Shungli
![Public Outreach Programme In Shungli شنگلی پورہ کھاگ میں عوامی رابطہ پروگرام شنگلی پورہ کھاگ میں عوامی رابطہ پروگرام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16545337-thumbnail-3x2-svvvs.jpg)
شنگلی پورہ کھاگ میں عوامی رابطہ پروگرام
لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے نذیر احمد خان نے کہا کہ شنگلی پورہ کے لوگوں نے توسہ میدان کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ خان نے مزید کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ توسہ میدان کی ترقی میں بہت سنجیدہ ہے۔ چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات کو میرٹ پر حل کرنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں : DC Budgam on Jal Jeewan Mission جل جیون مشن کے تحت جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت