ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے میونسپل کونسل بڈگام کے خلاف شکایت کی ہے کہ وہ علاقے کی صاف صفائی اچھے سے نہیں کرا رہے ہیں۔ ضلع کے مامت علاقے میں بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ کی خستہ حالی کے حوالے سے بھی لوگ میونسپل کونسل کے خلاف ہیں۔
لوگوں نے کہا ان دنوں علاقے میں جو تیندوے گھوم رہے ہیں اس کی ذمہ دار یہاں ڈمپنگ سائٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ میں کتے ہوتے ہیں اور تیندوے ان کتوں کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کونسل اس ہٹانے کے لیے اقدامات کرے تو علاقے میں جو تیندووں کی دہشت ہے وہ کم ہو جائے گی۔
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے میونسپل کونسل بڈگام کے صدر معراج الدین سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ نئی ڈمپنگ سائٹ بہت جلد ہی تیار کی جائے گی۔