اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاووسہ بڈگام میں محکمہ آب پاشی کے خلاف احتجاج - urdu news

علاقے کی خواتین نے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر سرینگر گلمرگ قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

کاووسہ بڈگام میں محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج
کاووسہ بڈگام میں محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 27, 2021, 9:14 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں لوگ ان دنوں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے دوچار ہیں۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگ محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

علاقے کی خواتین نے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر سرینگر گلمرگ قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاج میں خواتین نے پانی کے مٹکے سڑک پر رکھ کر سڑک کو بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

کاووسہ بڈگام میں محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج

لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے کروڑوں کی لاگت سے کئی اسکیموں کو منظوری دی لیکن آج تک اس علاقے میں پینے کا صاف پانی نہیں پہنچ سکا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک کئی مرتبہ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان کی مشکلات کو حل کیا جائے لیکن آج تک ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
احتجاجی دھرنے کی وجہ سے کافی وقت تک سرینگر گلمرگ قومی شاہراہ بند رہی بعد میں ڈی او ناربل اور تحصیلدار ناربل نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کا مسئلہ بہت جلد حل کیا جائے گا۔ جس کے بعد احتجاجی دھرنے کو ختم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے درمیان بارش کی پیشنگوئی


لوگوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details