بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) سرینگر، نے اومپورہ (بڈگام) کیمپس میں ’’ویجیلنس بیداری دن‘‘ کے موقع پر ایک روزہ تقریب کا اہتمام کیا۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک منائے جانے والے ویجیلنس بیداری ہفتہ-2022 کے پس منظر میں منعقد کی گئی تھی۔ Budgam Vigilance Awareness in Budgam
Programme on Vigilance Awareness ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے بڈگام میں تقربیب منعقد
این آئی ایف ٹی نے ’’ویجیلنس بیداری ہفتہ‘‘ کی نسبت سے بڈگام میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے شہریوں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے آگے آنے کی تلقین کی۔ Programme on Vigilance Awareness in Budgam
تقریب کے دوران ڈائریکٹر NIFT سرینگر، ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ ’’ہندوستان بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سب سے آگے ہے جس کے لیے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارا آئین ہمیں بدعنوانی سے پاک، شفاف اور جوابدہ طرز حکمرانی کو یقینی بناتا ہے۔‘‘Budgam Vigilance Awareness
انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی ایکٹ اور پبلک سروس گارنٹی ایکٹ جیسے اقدامات عام لوگوں کو بااختیار بنانے کے کچھ بڑے ہتھیار ہیں، جو بدعنوانی سے پاک حکمرانی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان آلات کی مدد سے گورننس اور انتظامیہ شفاف اور جوابدہ ہو رہی ہے۔‘‘ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) سرینگر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ظہور احمد وانی، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے کہا کہ ’’بدعنوانی دنیا کے آغاز سے ہی موجود ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک ہی وقت میں شروع ہوتی ہے۔‘‘