اردو

urdu

ETV Bharat / state

World Disabled Day بڈگام میں عالمی یوم معذور کے موقعے پر تقریب - بڈگام میں تقریب منعقد

ڈپٹی کمشنر بڈگام نے کہا کہ معذور افراد میں کافی خصوصیات اور صلاحیتیں ہوتی ہیں جو انہیں خدا کی جانب سے عطا کی جاتی ہیں۔انہوں نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کاروبار، کھیل پڑھائی ہر شعبہ میں حصہ لیتے ہیں اور نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔' International World Disabilities Day' Celebrated at Budgam

تقریب منعقد
تقریب منعقد

By

Published : Dec 4, 2022, 11:14 AM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عالمی یوم معذور کے موقعے پر ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کی جانب سے ٹاؤن ہال بڈگام میں ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے اس تقریب کی صدارت کی۔ دن بھر چلنی والی اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، اے سی آر بڈگام مزمل احمد، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بڈگام فرحانہ اصغر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بڈگام ارم خان، چیئرمین ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن، ڈی ایل ایس اے بڈگام کے نمائندے، صحت ،دیگر متعلقہ این جی اوز اور دیگر تنظیمیں بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔ 'International World Disabilities Day' celebrated at Budgam

تقریب منعقد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام نے کہا کہ معذور افراد میں کافی خصوصیات اور صلاحیتیں ہوتی ہیں جو انہیں خدا کی جانب سے عطا کی جاتی ہیں۔انہوں نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کی تعریف کی اور کہا کہ کاروبار، کھیل پڑھائی ہر شعبہ میں یہ حصہ لیتے ہیں اور نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کہ فلاحی اسکیم کے فوائد ان افراد تک پہونچائی جائیں۔ڈی ایس ڈبلیو او نے کہا کہ محکمہ سماجی فلاح و بہبود ہمیشہ ایسے افراد کی شانہ بہ شانہ ہوتی ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔محکمہ کی جانب سے انہیں ہمیشہ جانچ پڑتال کے بعد ٹرائی سائیکل، ہیئرنگ ایڈز، اسکوٹیز جیسی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے معذور افراد کے لئے ایک کمپلیکس تعمیر کرنے جا رہا ہے جس کے لیے پہلے ہی اراضی کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور اس کا ڈی پی آر منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر وہ چار افراد جنہیں ضلع بڈگام سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا انہیں کو بھی مبارکباد دی گئی۔

مزید پڑھیں:World Disability Day 2022 بجبہاڑہ میں عالمی یوم معذور منایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details