بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 8 محرم الحرام کے سلسل میں ماتمی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسینؑ نے شرکت کی۔ ان عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرکے امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کا ماتم کیا۔ عزاداروں کا کہنا ہے کہ حسین ہمیں سکھاتے ہیں کہ حق کا ساتھ دینے سے اللہ کا ساتھ حاصل ہوگا۔ بعد ازاں جلوس مرکزی امام باڑہ بڈگام پر اختتام پذیر ہوا۔ Azadars Paid Tribute to Imam Hussain AS
واضح رہے کہ عاشورا کے روز کربلا میں اہل بیت پر یزیدی لشکر نے ظلم ڈھائے۔ پہلے ساتھ محرم سے پانی بند کیا گیا اور پھر دسویں محرم کو امام حسینؑ اور ان کے یارو انصار کو پیاسا شہید کر دیا گیا۔ کربلا کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو حق اور باطل کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے اپنا سر تو دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ Muharram Procession in Budgam