اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرنسپل سیکریٹری نے بڈگام میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا - principal secretary h&udd visits budgam

پرنسپل سیکریٹری، گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ڈی سی آفس بڈگام میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

Principal Secretary H&UDD Visits Budgam; Reviews Development Scenario
Principal Secretary H&UDD Visits Budgam; Reviews Development Scenario

By

Published : May 20, 2021, 8:42 PM IST

پرنسپل سیکریٹری، گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ دیرج گپتا جو کہ بڈگام کے لیے انجارج ایڈمنسٹریٹر سکریٹری بھی ہیں۔ انہوں نے بڈگام میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مزید سنہ 2021۔22 کے تمام ترقیاتی پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس بڈگام میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

ویڈیو

اجلاس میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ ضلع کے سبھی اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔ شہباز مرزا نے پاور پؤانٹ کے ذریعے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹس کی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ مشکل حالات کے باوجود ضلع میں بیش تر ترقیاتی پروجیکٹس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔'

اس موقع پر بات کرتے ہوئے دیرج گپتا نے تمام محکموں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کام میں تیزی لائی جائے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی جانکاری فراہم کی کہ ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کے پاس کافی فنڈز ہیں اور ایم آر ڈی اے اسکیم کے تحت لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے دیرج گپتا کے سامنے کئی مطالبات رکھے جن میں ضلع ہسپتال بڈگام، آئی ٹی آئی چاڈورہ اور بس اسٹاپ چاڈورہ شامل ہے۔

دیریج گپتا نے چاڈورہ بس اڈے کو منظوری دے دی، البتہ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع ہسپتال بڈگام کے مطالبات کو آگے لے جائیں گے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے تین برسوں میں 76 میونسپلٹیز میں 313کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور میونسپل علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details