اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - بڈگام سے محض چند کلو میٹر دوری

ضلع انتظامیہ بڈگام کا مسلسل یہی دعویٰ ہے کہ وہ ضلع کی تعمیر ترقی کے لئے دن رات کام کرتے ہیں، لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ ضلع کے کئی علاقوں کو جانے والی سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بڈگام: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
بڈگام: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : Jul 31, 2021, 3:13 PM IST

ضلع صدر مقام بڈگام سے محض چند کلو میٹر دوری پر واقع نصر اللہ پورہ علاقے کی سڑک کا جو حال ہے اسے انتظامیہ کے دعوے کتنے سچے ہے سب ثابت ہو رہا ہے۔

بڈگام: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

سڑک کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو گیا اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل سفر کرنے والے بھی پریشان ہیں اور یہاں سے بڈگام جانے کا سفر صرف دس منٹ کا ہے لیکن سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ سفر آدھے سے ایک گھنٹے کا ہو رہا ہے۔


لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں چلنے پھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ یہ سڑک گزشتہ دس سالوں سے اسی حالت میں ہے، ہم نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔'

وہیں ایک او مقامی شخص کا کہنا ہے کہ 'ہم اب تھک چکے ہیں دفتروں کے چکر کاٹتے کاٹتے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو پا رہا ہے، ہماری طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتا۔'

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے جائزہ میٹنگ


لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے اور سڑک کی جو خستہ حالی ہے اس کو درست کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details