بڈگام (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر پولیس منشیات خاص طور پر پوست اور بھنگ کی کاشت کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں منگل کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کھاگ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے پوست کی فصل کو تباہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک ٹیم، جس میں ایس ایچ او، پی ایس کھاگ اور تحصیلدار کھاگ شامل نے، نے ملپورہ، کھاگ علاقے میں متعدد کنال اراضی پر کی جا رہی پوست کی کاشت کو تباہ کر دیا۔
پوست کی کاشت کے خلاف اس کارروائی میں مقامی باشندوں نے بھی پولیس کا ساتھ دیا اور اس کارروائی کو انجام تک پہنچانے میں حکام کی مدد کی۔ سرپنچ، پنچ، چوکیدار اور لمبردار بھی اس کارروائی میں شریک تھے۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں پوست کی کاشت کی جا رہی ہے جو پوری طرح غیر قانونی ہے۔ پوست کی کاشت کے خلاف محکمہ مال، ایسائز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ مال کی جانب سے آئے روز کارروائیاں کی جاتی ہیں۔