اردو

urdu

ETV Bharat / state

شدید برفباری کے درمیان پولیس کی انسان دوست کوشش

ایک ٹیلیفون کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او چرار شریف نے ایک 4x4 گاڑی کا انتظام کیا اور اپنی ایک ٹیم کے ہمراہ اسے پھٹلی پورہ کی جانب روانہ کیا جہاں سے اس ٹیم نے درد زہ میں مبتلا خاتون کو سب ضلع اسپتال چرار شریف تک پہنچایا جہاں ڈاکٹر اس کا علاج و معالجہ کر رہے ہیں۔

شدید برفباری کے درمیان پولیس کی انسان دوست کوشش
شدید برفباری کے درمیان پولیس کی انسان دوست کوشش

By

Published : Jan 5, 2021, 3:28 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس نے ایک حاملہ خاتون کو پکھر پورہ علاقے کے پھٹلی پورہ سے عین وقت سب ضلع اسپتال چرار شریف پہنچایا جب وہ شدید برفباری کی وجہ سے گھر سے باہر نہیں جا سکتی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او چرار شریف کو ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں ان کو ایک حاملہ خاتون جو برف کی وجہ سے گھر میں ہی پھنسی ہوئی تھی کو سب ضلع اسپتال چرار شریف تک لے جانے کی مدد طلب کی گئی چونکہ تمام سڑکوں سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس ٹیلیفون کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او چرار شریف نے ایک 4x4 گاڑی کا انتظام کیا اور اپنی ایک ٹیم کے ہمراہ اسے پھٹلی پورہ کی جانب روانہ کیا جہاں سے اس ٹیم نے درد زہ میں مبتلا خاتون کو سب ضلع اسپتال چرار شریف تک پہنچایا جہاں ڈاکٹر اس کا علاج و معالجہ کر رہے ہیں۔
ایسے ہی ایک اور واقعہ میں ایس ایچ او چرار شریف نے دارون گاؤں کے ایک بیمار کو سب ضلع اسپتال چرار شریف پہنچایا جو ایک سومو میں بیچ سڑک پھنسے ہوئے تھے۔ ایس ایچ او چرار شریف نے ایک سنو کٹر مذکورہ مقام کی جانب روانہ کر کے ان کو صحیح سلامت اسپتال پہنچایا۔
لوگوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کی ستائش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details